٭ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ضلع چھترا میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جھارکھنڈ میں نکسل ازم کو زمین میں 20 فٹ نیچے دفن کردیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35A کی تنسیخ کے ذریعہ نریندر مودی حکومت نے سارے ملک سے دہشت گردی کو ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔ جھارکھنڈ نکسلائٹس سے متاثرہ ریاست ہے، جہاں کئی اضلاع میں انتہا پسند عناصر سرگرم ہیں۔بی جے پی یہی دعوے پر چناؤ لڑ رہی ہے کہ اس نے جھارکھنڈ میں نکسلیت کو ختم کیا ہے۔