جھارکھنڈ میں ٹووہیلرس کیلئے پٹرول 25 روپئے سستا

   

۔ /26 جنوری سے لاگو ، بعض شرائط کا بھی اعلان
رانچی : چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سرین نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ ریاستی حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی رعایت دینے والی ہے ، بالخصوص ٹو وہیلرس کیلئے پرکشش اسکیم شروع کی جارہی ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے چیف منسٹر کے حوالے سے بتایا کہ ریاستی حکومت نے موٹر سائیکلوں اور اسکوٹرس رائیڈرس کیلئے پٹرول میں 25 روپئے فی لیٹر کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ اقدام آئندہ سال /26 جنوری سے لاگو ہوگا ۔ چیف منسٹر نے اس کی تفصیل میں انکشاف کیا کہ جو راشن کارڈ ہولڈرس اپنی موٹر سائیکل یا اسکوٹر میں پٹرول بھرائیں گے ، انہیں فی لیٹر 25 روپئے کی سبسیڈی ملے گی جسے ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک فیملی کو 10 لیٹر پٹرول فی ماہ تک سبسیڈی مل سکتی ہے ۔