رانچی : جھارکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 866 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں اور 3825 نئے مریض پائے گئے ہیں جب کہ ریاست میں کورونا کی وجہ سے آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رانچی سے 1543، بوکارو سے 216، چترا سے 95، دیوگھر سے 168، دھنباد سے 93، دمکا سے 76، مشرقی سنگھ بھوم سے 593، گڑھوا سے 26، گریڈیہ سے 17، گوڈا سے 34، گوملا سے 38،ہزاری باغ جمتاڑہ سے 153 کیس شامل ہیں۔