رانچی ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے چیف منسٹر رگھوبر راج بھر نے تحفظات کے زمرہ سے باہر معاشی طور پر کمزور طبقات کو سرکاری تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں 10 فیصد کوٹہ کی فراہمی کا آج اعلان کیا۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیاہیکہ تحفظات کی اس سہولت پر 15 ججنوری سے منگل سے عمل آوری ہوگی۔