گریدھی سپریڈنٹ آف پولیس دیپک شرما نے کہاکہ وہ موقع پر رہ کربچاؤ کاموں کی نگرانی کررہے ہیں
گریدھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی رات میں جھارکھنڈکے ضلع گریدھی میں ایک پل پر سے ندی میں بس کے گرنے کے سبب کم ازکم تین لوگوں کی موت اور 24دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
گریدھی سب ڈویثرنل پولیس افیسر انل کمار نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ مذکورہ حادثہ شام 8:40منٹ پر گریدپی دومری روڈ پر اس وقت پیش آیا جب رانچی سے گریدھی آرہی مذکورہ بس باراکار ندی میں گر گئی تھی۔
مذکورہ اہلکار نے کہاکہ ”مزیدتفصیلات ابھی نہیں ملی ہیں کیونکہ بچاؤ اور رحت کاری کاموں کو انجام دیاجارہا ہے“۔
گریدھی سیول سرجن ڈاکٹر ایس پی مشرا نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ ”تین افراد کو مردہ قراردیاگیاہے وہیں 24دیگر اس واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں“۔
درایں اثناء جھارکھنڈ کے چیف منسٹر ہیمت سورین نے کہاکہ ضلع انتظامیہ اور پولیس بچاؤ کاری کے کاموں میں مصروف ہے۔
سورین نے ایک ہندی میں کئے گئے ٹوئٹ میں کہاکہ ”بری خبر ملی ہے کہ رانچی سے گریدھی آنے والے ایک بس جھارکھنڈ کے گریدھی میں باراکار ندی میں حادثہ کاشکار ہوگئی ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے بچاؤ کاری کے کام کئے جارہے ہیں“۔گریدھی سپریڈنٹ آف پولیس دیپک شرما نے کہاکہ وہ موقع پر رہ کربچاؤ کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ بس میں سوار مسافرین کی حقیقی تعداد کا اب تک پتہ نہیں چلا ہے۔