جھارکھنڈ کے افراد کے ذریعہ مجھے قتل کرنے کی سازش

   

وائی ایس آر کانگریس کے باغی رکن پارلیمنٹ رگھورام کرشنا راجو کا الزام ، وزیراعظم کو مکتوب روانہ
حیدرآباد۔14۔ جنوری (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کے باغی رکن پارلیمنٹ رگھورام کرشنا راجو نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے افراد کے ذریعہ ان کے قتل کی سازش کی جارہی ہے۔ نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رگھورام کرشنا راجو نے کہا کہ انہوں نے قتل کی سازش کی تفصیلات کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ نرسا پورم حلقہ سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ طویل عرصہ سے پارٹی کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنٹور ضلع میں تلگو دیشم قائد کا بھیانک انداز میں قتل کیا گیا۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی ان تمام افراد کا صفایا کر رہے ہیں جو انہیں پسند نہیں ہے۔ حکومت اور ان کی مخالفت کرنے والے افراد کو راستہ سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ انہوں نے اسپیکر لوک سبھا اوم برلا سے اپیل کی کہ جس طرح بنڈی سنجے کی نمائندگی پر فوری کارروائی کی گئی ، اسی طرح سی آئی ڈی کے سربراہ سنیل کمار کے خلاف ان کی درخواست پر کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جگن موہن ریڈی اپنے نام سے اسکیمات کا آغاز کرتے ہوئے تائید حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مرکزی حکومت کے فنڈس کے ذریعہ ریاستی اسکیمات پر عمل کیا جارہا ہے ۔ ر