جھارکھنڈ کے تمام عوامی نمائندے جوابدہی کے پابند : کانگریس

   

رانچی: جھارکھنڈ میں رانچی کانگریس کمیٹی صدر ڈاکٹر راکیش کرن مہتو کی قیادت میں جھارکھنڈ این ڈی اے کے تمام 12 موجودہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا ارکان کو اچھی سمجھ کیلئے آج مورابادی گراؤنڈ، رانچی میں ایک کل مذہبی دعائیہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ تمام شرکاء نے دعاء کی کہ جھارکھنڈ کی نمائندگی کرنے والے تمام ممبران اسمبلی اپنی جوابدہی اور فرض سے آگاہ رہیں، انہیں جھارکھنڈ کے 3.50 کروڑ عوام کی امیدوں اور خواہشات کا احساس کرانے کے لئے ہی اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا، پروگرام میں رانچی ضلع، بلاک اور منڈل کانگریس کمیٹی کے عہدیداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔واضح رہے کہ بی جے پی اور مرکزی حکومت گزشتہ انتخابات میں کئے گئے وعدوں سے مکر گئی ہے ۔ ان کے وعدے محض جملے بن کر رہ گئے ہیں۔ ان کے تمام فلیگ شپ منصوبے ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ 2014 میں بننے والی اس حکومت سے توقع تھی کہ یہ عوامی مفاد میں کام کرے گی لیکن بے تحاشہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ پٹرول، ڈیزل اور کھانا پکانے والی گیس کی آسمان چھوتی مہنگائی نے عام لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے ۔ کسان خودکشی کر رہے ہیں۔ مزدور نقل مکانی کر رہے ہیں۔