رانچی: ریاستی حکومت کے دیہی ترقی کے وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری کو آج جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا لگا ہے ۔عدالت نے آج ان کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے ، جس میں اس نے دمکا سول کورٹ کی طرف سے فرد جرم عائد کرنے کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست خارج ہونے کے بعد اب ٹرائل کورٹ کیس کی سماعت شروع کرے گی۔ انصاری کی عرضی پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جسٹس ارون کمار رائے کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ مسٹر انصاری کی طرف سے ایڈوکیٹ اندرجیت سنہا نے بحث کی۔قابل ذکر ہے کہ سال 2018 میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی تصویر اسپتال سے وائرل ہونے کے معاملے میں عدالت نے عرفان انصاری کے خلاف نوٹس لیا تھا۔