جھانوی کپوراورشیکھر پہاڑیا کے رشتہ پر سرگوشیاں

   

کیاکپور خاندان کی بیٹی بنے گی سیاسی گھرانے کی بہو؟
ممبئی ۔ 22؍جون ( ایجنسیز )سوشل میڈیا پرجھانوی کپور کی ایک تصویر نے ہلچل مچا دی ہے۔ جھانوی کپور نے اپنے نائٹ سوٹ کی ٹی شرٹ پر بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کا نام فلانٹ کیا ہے۔ اس تصویر کے سامنے آتے ہی فینس ان کے رشتے کو کنفرم مان رہے ہیں۔ جھانوی کپوراورشیکھر پہاڑیا لمبے وقت سے ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں بلکہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ حالانکہ دونوں میں سے کسی نے بھی اب تک اپنے پیار کا باضابطہ طورپر اعلان نہیں کیا ہے۔ اداکارہ کی ٹی۔شرٹ پرلکھا ہے کہ اگرمیں کھوجاوں تو پلیز شکھر پہاڑیا کے پاس پہنچا دیں۔جھانوی کپور کی ٹی- فینس جھانوی کپور اورشیکھر کے رشتے کو اب پوری طرح سے کنفرم مان رہے ہیں اس کے ساتھ اب قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ کپور خاندان کی بیٹی، سیاسی گھرانے کی بہو بنے گی۔ شیکھر پہاڑیا کی اگربات کریں تو شیکھر پہاڑیاں ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹرسشیل کمار شندے کے ناتی ہیں۔ اس کے علاوہ شیکھر پہاڑیا ایک بزنس مین بھی ہیں۔ بہرحال دونوں کے پوسٹ اورساتھ بنے رہنے سے یہ کنفرم ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ اب شادی کے باضابطہ اعلان کا مداحوں کو انتظار ہے۔