نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سبھی لوگ جھاڑو کا بٹن دبائیں اور اپنے گھروں میں مفت بجلی، پانی، تعلیم اور اچھا علاج پائیں۔کجریوال نے جمعرات کو ہری نگر، راجوری گارڈن اور مادی پور اسمبلی حلقوں میں جلسوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے دہلی کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سبھی لوگ جھاڑو کا بٹن دبائیں اور اپنے گھر میں لکشمی، مفت بجلی، پانی، تعلیم اور اچھا علاج پائیں۔ اگر غلط بٹن دب گیا تو یہ سبھی سہولیات بند ہو جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 10 سالوں سے دہلی کے لوگوں کے ساتھ مل کر ہم دہلی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے 10 سالوں میں بہت کام کیا۔