جھرہ آصف نگر میں خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/7 اپریل، ( سیاست نیوز) آصف نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ صباء بی جو جھرہ آصف نگر میں اپنی والدہ کے ہمراہ رہتی تھی۔ اس خاتون نے والدہ کی غیر موجودگی میں اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ صباء بی کی والدہ افطار کیلئے خریداری کرنے بازار گئی تھی اور ماں واپس آنے تک بیٹی نے خودکشی کرلی۔ صباء بیگم کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔ سال 2021 میں صباء کے والد کی موت ہوگئی تھی اور سال 2022 میں شوہر کی موت ہوگئی۔ شوہر کی موت سے صباء بی دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس آصف نگر نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع