جھوٹی گواہی دینے والوں کو عمر قید کی سزا : پاکستان سپریم کورٹ

   

اسلام آباد۔20 فروری(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جھوٹی گواہی دینے والوں کو عمر قید کی سزا دینے کا اشارہ دیا ہے ۔چیف جسٹس کی صدارت والی ایک بنچ نے آج جھوٹی گواہی دینے والوں کے خلاف کارروائی سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ا ے ایس آئی مظہر حسین قتل معاملے میں محمد ارشد کی جھوٹی گواہی دینے کے معاملے کی سماعت کررہی تھی۔ چیف جسٹس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا‘‘قانون کے مطابق جھوٹی گواہی دینے والوں کو عمر قید کی سزا دینے کا التزام ہے‘‘۔