ابھیشک بچن اور رانی مکرجی کی 2005 کی اسٹار فلم بنٹی اور ببلی کے سیکویل پر کام شروع ہوچکا ہے۔ اس فلم کے سیکویل کا نام بنٹی اور ببلی اگین ہوگا لیکن فلم میں رانی ابھیشیک کی جگہ دھڑک اسٹار جہانوی کپور اور ایشان کھٹر نظر آنے والے ہیں۔ بنٹی اور ببلی کو ریلیز ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ فلم میں ابھیشیک اور رانی مکرجی نے بنٹی اور ببلی کا کردار نبھایا تھا۔ اس لئے سیکویل میں دکھانا ہوگا کہ جہانوی کپور اور ایشان کو لیڈ ایکٹرس کے طور پر کاسٹ کیا جائے تو رانی اور ابھیشیک کو مہمان رول میں پیش کرنا ہوگا۔