جہاں سے کوکین ملی وہاں بہت لوگ آتے جاتے ہیں:ترجمان

   

واشنگٹن : امریکہ کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں سے کوکین ملی وہاں بہت سے لوگ آتے جاتے ہیں۔اس موقع پر ترجمان سے سوال کیا گیا کہ تحقیقات کے حصے کے طور پر کسی کا ڈرگ ٹیسٹ کرایا گیا ہے؟۔اس سوال کے جواب میں کیرین جین پیئر نے کہا کہ ہم ہر ایکشن لیں گے جو کہ مناسب اور قابل ضمانت ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔اتوار کو رات کے وقت وائٹ ہاؤس کے اندر سفید پاؤڈر کی موجودگی پر اسٹاف کی جانب سے ہنگامی طور پر ریسکیو اداروں کو اطلاع دی گئی تھی جس کے بعد موقع پر پہنچ کر ان اہلکاروں نے سفوف کا جائزہ لینے کے بعد بتایا تھا کہ وہ کوکین تھی۔