جہیز مخالف قانون کو مضبوط بنانے کی سخت ضرورت :سپریم کورٹ

,

   

نئی دہلی: جہیزکے معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہاہے کہ جہیز مخالف قانون کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے کہاہے کہ موجودہ قوانین پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ سماجی برائی کے تسلسل کے لیے اب بہت سوچ وفکرکی ضرورت ہے لیکن لوگوں کو بھی تبدیلی لانی ہوگی۔ سپریم کورٹ نے کہاہے کہ لا کمیشن آف انڈیا جہیز کی وجہ سے موت اور گھریلو تشدد کے مسائل پر غور کر سکتا ہے اور موجودہ قوانین کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات تجویزکرسکتا ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑنے کہاہے کہ قوانین اہم ہیں، لیکن تبدیلی بھی اندر سے آنی چاہیے۔ خاندان میں آنے والی عورت کے ساتھ ہم کیا سلوک کرتے ہیں، یہ مسئلہ سماجی اہمیت کا حامل ہے۔ اصلاح کار بھی اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔