حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ گھٹکیسر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ خاتون رادھیکا نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق رادھیکا جو این ایچ ٹی نگر علاقہ کے ساکن سرینواس ریڈی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے زائد جہیز کیلئے ذہنی و جسمانی اذیت پہونچائی جارہی تھی اور یہ خاتون اس ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس گھٹکیسر نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔