جہیز ہراسانی اور لڑکی پیدائش پر اذیت ، خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے ہراسانی کے دوران لڑکی کی پیدائش سے اذیت کا شکار خاتون نے خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ سرسوتی نے آج صبح کے اوقات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق سرسوتی ہاوزنگ بورڈ کالونی بنڈلہ گوڑہ ناگول کے ساکن مہیش کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی سال 2016 میں ہوئی تھی ۔ شادی کے چند روز بعد ہی سے اس خاتون کو ہراسانی کا سامنا تھا ۔ اور زائد جہیز کیلئے اس خاتون کے شوہر کی جانب سے شوہر ہرسانی کا سامنا تھا ۔ اس دوران سرسوتی کے والدین نے داماد کو 2 لاکھ روپئے دئے تھے ۔ لیکن اس لالچی کی نظر ان کی اراضی پر تھی اور اس دوران خاتون نے لڑکی کو جنم دیا ۔ جس کے بعد سے مزید ہراسانی شروع ہوگئی اور مہیش کے ایک خاتون سے ناجائز تعلقات پائے جاتے تھے ۔ جس کا علم سرسوتی کو ہوا تھا۔ اور وہ اس بات سے دلبرداشتہ ہوگئی اور انتہائی اقدام کرلیا ۔ حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ا ور مصروف تحقیقات ہے ۔