جہیز ہراسانی کا شکار دو خواتین کی علحدہ علحدہ خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے ہراسانی اور اذیت رسانی کا شکار دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات راجندر نگر اور کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 72 سالہ خاتون اناپورنا عرف ودیا جو حیدر نگر علاقہ کے ساکن شخص گنیش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو شوہر کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا ۔ کبھی رنگ روپ اور خاتون کے موٹاپے کے نام پر اسے اذیت پہونچاتا تھا کبھی زائد جہیز کیلئے دباؤ ڈالتے ہوئے مارپیٹ کا شکار بناتا تھا ۔ اس بات سے تنگ آکر خاتون مائیکے والوں سے ہراسانی کا ذکر کیا تھا ۔ جس کے بعد پنچایت بیٹھائی گئی تھی ۔ تاہم اس کے باوجود بھی اسے ہراساں و پریشان کیا جانے لگا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر ودیا نے خودکشی کرلی ۔ کشائی گورہ پولیس کے مطابق 22 سالہ سنگیتا جو اندرا نگر علاقہ کے ساکن اشوک کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے زائد جہیز کیلئے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ اس خاتون کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔