ریاست آندھرا پردیش میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر اے پی وائی ایس جگن موہن ریڈی اب ان تمام ٹالی ووڈ اسٹارس سے وفاداری نبھانے میں مصروف ہوگئے ہیں، جنہوں نے انتخابات کے دوران ان کی پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا جن میں جیا سدھا، موہن بابو، علی اور راج شیکھر ریڈی کے نام قابل ذکر ہے۔ ان میں خبریں آرہی ہیں کہ ٹالی ووڈ سینئر ایکٹریس جیاسدھا کو صدر نشین آندھراپردیش فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا عہدہ سونپا جاسکتا ہے۔ جیا سدھا کے علاوہ اس عہدہ کے حصول کے لئے علی اور جیوتیا بھی زور لگائے ہوئے ہیں لیکن جگن موہن ریڈی کے خیال میں جیا سدھا تلگو فلم انڈسٹری کی کافی سینئر ایکٹریس ہیں۔اور ٹالی ووڈ کے مشہور اداکار موہن بابو کو صدر نشین تروملا تروپتی دیوستھنم کے صدر نشین مقرر کئے جانے کی توقع ہے۔ موہن بابو چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کے فیملی فرینڈ ہیں اور انہوں نے حالیہ انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لئے زبردست مہم چلاتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔