جیا پردہ بی جے پی میں شامل ، اعظم خان سے مقابلہ 

,

   

لکھنؤ : فلم اسٹار سے سیاستداں بننے والی جیاپردہ نے آخر کار بی جے پی کا دامن تھام ہی لیا ۔ واضح رہے کہ جیا پردہ نے اپنے سیاسی کیئریر کا آغاز 1994ء میں تلگو دیشم پارٹی سے کیا تھا ۔ لیکن بعد میں پارٹی سربراہ چندرابابو نائیڈو سے اختلافا ت کی بناء پر انہوں نے تلگو دیشم سے علیحدگی اختیار کرلی ۔ اس کے بعد 2004ء میں سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اس پارٹی رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکی ہیں ۔

بعد ازاں اس پارٹی سے بھی الگ ہوگئیں ۔ اور اب جیا پردہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) میں شامل ہوگئیں ہیں ۔ او ر خاص بات یہ ہے کہ جیا پردہ رام پور سے لوک سبھا الیکشن لڑ رہی ہیں او ران کے مقابلہ میں سماج وادی پارٹی کے اعظم خان ہیں ۔ ان دونوں کا یہ مقابلہ ٹکر کا مانا جارہا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جیت کس کے حق میں آتی ہے ۔