بریسبین ۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹسٹ میچ 14 دسمبر کو شروع ہونے جارہا ہے اور اس میچ سے قبل ہندوستانی ٹیم میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو روہت شرما یشسوی جیسوال سے ناراض ہیں۔ اس کی وجہ یشسوی جیسوال کی ایک غلطی تھی جس کی وجہ سے وہ ہوٹل میں ہی رہ گئے۔ اطلاعات کے مطابق جیسوال ٹیم بس میں سوار ہونے کے لیے وقت پر نہیں پہنچے اورانہیں ہوٹل میں ہی چھوڑ دیاگیا۔ جب جیسوال بس کے پاس پہنچے تو ٹیم کی بس پہلے ہی روانہ ہو چکی تھی۔جیسوال کار سے ایرپورٹ پہنچے۔اس کے بعد وہ ٹیم کے ہمراہ ایڈیلیڈ سے برسبین کے لیے روانہ ہوئے۔ جیسوال کے اس حرکت سے کپتان روہت شرما ناراض ہوئے۔ جیسوال کو صبح 8.30 بجے ٹیم کی بس پہنچنا تھا لیکن وہ دیر سے پہنچے۔ دراصل ٹیم انڈیا کی برسبین کی فلائٹ صبح 10.05 بجے تھی۔ صبح 8.20 بجے ٹیم کے کھلاڑی ٹیم بس میں سوار ہونے لگے۔ ٹیم بس کو 8.30 تک ایرپورٹ کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن جیسوال وقت پر نہیں پہنچے۔ٹیم بس نے بھی جیسوال کا انتظارکیا، جس کے بعد روہت نے بس سے نیچے اترکر ٹیم منیجر سے بات کی۔ اسکے بعد بس ایرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئی۔ جب ٹیم کی بس جیسوال کے بغیر ہوٹل سے روانہ ہوئی توکھلاڑی ٹیم کے سیکورٹی مینیجر کے ساتھ گاڑی میں ایرپورٹ پہنچے ظاہر ہے جیسوال کی اس حرکت سے روہت شرما ناراض ہوں گے۔ انہوں نے ایرپورٹ پہنچ کر روہت شرما اور دیگرکھلاڑیوں سے معافی مانگی یا نہیں، یہ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔