جیسی قوم ویسا قائد۔ اقرار الحسن کا ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ بڑا ہی دلچسپ انٹرویو۔ ویڈیو

,

   

اکثر یہ محاورہ استعمال کیاجاتا ہے کہ جیسی قوم ویسا رہنما ء مگر یہ محاروے تک محدود نہیں ہے بلکہ ایک حقیقت بھی ہے اور اس پر ثمینہ پیرزادہ کے ہمراہ پاکستان کے مقبول ٹیلی ویثرین چیانل اے آر وائی کے میزبان اور صحافی اسرار الحق نے جو باتیں پیش کی اور جو حوالے دئے ہیں اس سے ثابت ہوجاتا ہے کہ قوموں کی تقدیر رہنماء نہیں بلکہ خود قومیں بدل سکتی ہیں۔

جہاں تک بدعنوانی کی بات ہے تو جب تک خواہ ان کا تعلق کسی قوم سے بھی ہو‘ لوگ ایماندار‘ دیانت دار‘ اور تقوی پرست ہوجائیں گے تو یقینا وہ لوگ اپنے جیسے ہی رہنماء کا انتخاب کریں گے۔

اکثر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور قائدین بالخصوص مجالس مقامی‘ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کے امیدوار ووٹ حاصل کرنے کے لئے ہر طرح کے حربوں کا استعمال کرتے ہیں۔

پیسوں‘ بریانی کے پیاکٹس‘ شراب کی بوتلیں کا لالچ دے کررائے دہندوں کو اپنی جانب راغب کروانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔

اگر اس کو عوام یکسر مسترد کردیتی ہے تو بدعنوان نہیں بلکہ ایک ایماندار رہنماء کا انتخاب یقینی ہوجاتا ہے۔

اسرار الحق اور ثمینہ پیر زادہ کے انٹرویو کا مکمل ویڈیو بھی آپ کی خدمت میں پیش کیاجارہا ہے ضروری دیکھیں۔

YouTube video