’’جیسے پہلے تائیوان کو چین سے بچایا، آگے بھی بچائیں گے‘‘

   

واشنگٹن: تائیوان کی صدر سائی انگ وین نے کہا ہے کہ تائیوان نے چین کو اسی وقت الگ کر دیا تھا جب چھ دہائیاں قبل اس کی فوج نے تائیوان کے جزیروں پر بمباری کی تھی اور ملک کے دفاع کا یہ عزم آج بھی برقرار ہے۔ میڈیا کے مطابق امریکہ کے ماہرین تعلیم کا وفد تائیوان کے دورے پر ہے۔چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں رواں ماہ کے آغاز میں امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد شدید کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔چین نے دورے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ ’آگ کے ساتھ کھیلنے سے اجتناب کرے‘ تاہم دوسری جانب امریکہ نے تائیوان کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کرنے کے علاوہ چین کے مقابلے میں اس کی حمایت کا عزم بھی ظاہر کیا اور کہا کہ جیسے پہلے تائیوان کو چین سے بچایا، آگے بھی بچائیں گے۔