جیش رنجن اسپیشل چیف سکریٹری ایچ ایم ڈی اے مقرر

   

Ferty9 Clinic

بی شفیع اللہ کو اقلیتی اور کرسچن فینانس کارپوریشنوں کی اضافی ذمہ داری

حیدرآباد ۔ 26۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 27 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ہیں اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے نئے قائم کردہ زونس کے لئے زونل کمشنرس کا تقرر کیا گیا۔ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے جی او آر ٹی 1806 جاری کیا جس کے تحت سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کو نئی ذمہ داریوں کے علاوہ 12 نئے زونل کمشنرس کا تقرر کیا گیا۔ اسپیشل چیف سکریٹری انڈسٹری اینڈ انویسٹمنٹ جیش رنجن کا تبادلہ کرتے ہوئے اسپیشل چیف سکریٹری میٹرو پولیٹن ایریا اینڈ اربن ڈیولپمنٹ (HMDA) مقرر کیا گیا۔ کے رام کرشنا راؤ کو اس عہدہ کی اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا۔ جیش رنجن اسپیشل چیف سکریٹری یوتھ اڈونسڈمنٹ ، اسپورٹس کے علاوہ ڈائرکٹر آرکیالوجی کی اضافی ذمہ داری پر برقرار رہیں گے۔ شریمتی ایم ہریتا آئی اے ایس کلکٹر سرسلہ کا تبادلہ کر کے سکریٹری پبلک سرویس کمشنر مقرر کیا گیا۔ شریمتی گریما اگروال ایڈیشنل کلکٹر سرسلہ کو کلکٹر سرسلہ کی اضافی ذمہ داری دی گئی ۔ بھاویش مشرا آئی اے ایس ڈپٹی سکریٹری کو ایڈیشنل سی ای او انڈسٹری اینڈ انویسٹمنٹ کی ذ مہ داری دی گئی۔ ای وی نرسمہا ریڈی آئی اے ایس کو مینجنگ ڈائرکٹر موسی ریور ڈیولپمنٹ کارپوریشن مقرر کیا گیا۔ نارائن امیت آئی اے ایس سب کلکٹر مریال گوڑہ کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل کلکٹر نارائن پیٹ مقرر کیا گیا ۔ اے نرملا کانتی ویسلی آئی اے ایس سکریٹری انسانی حقوق کمیشن کو ڈائرکٹر ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ کی اضافی ذمہ داری دی گئی۔ ایم دانا کشور آئی اے ایس کو اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا۔ بی شفیع اللہ سکریٹری اقلیتی بہبود کو مینجنگ ڈائرکٹر و نائب صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن اور مینجنگ ڈائرکٹر کرسچین مینارٹیز فینانس کارپوریشن کی اضافی ذمہ داری دی گئی۔ جی جتیندر ریڈی کو ایڈیشنل کلکٹر حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ پی کدھی راؤن آئی اے ایس کو ایڈیشنل کلکٹر ریونیو حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ ڈی ہنمنت نائک جنرل مینجر ایس سی کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو مینجنگ ڈاائرکٹر ایس سی کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی اضافی ذمہ داری دی گئی۔ جی ویرا ریڈی ایڈیشنل کلکٹر بھونگیر کو اگزیکیٹیو ڈائرکٹر انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن مقرر کیا گیا۔ جی لنگیا نائک ایڈیشنل کلکٹر ریونیو وقار آباد کا تبادلہ کر کے سکریٹری اسٹیٹ الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا۔1