اس سے قبل بھی‘ چین نے ہندوستان او راس کے ساتھیوں کی پاکستان نژاد دہشت گردی پر مشتمل فہرست کو بولیں کو روکا اورروک لگادیاتھا۔
اقوام متحدہ۔دو ماہ سے کم وقت میں اپنے دور اس طرح کے فیصلے میں پاکستان نژاد دہشت گروپ کے نائب سربراہ اور جیش محمد (جی ای ایم) کے صدر مسعود اظہر کے بھائی عبدالرؤف اظہر کو اقوام متحدہ میں بلیک لسٹ کرنے کے لئے امریکہ او رہندوستان کی تجویز پر چین نے روک لگادی ہے۔
بیجنگ نے اس تازہ ترین تجویز پر اس وقت روک لگادی جب اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل مندوب روچیرا کمبوج نے چین کی زیر صدارت سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہاکہ بغیرکسی جوازکے فہرست سازی کی درخواستوں پرتوقف اور روک کا رواج ختم ہونا چاہئے او راس بات پر زوردیاکہ ساکھ پابندیوں کے نظام میں ہر وقت کم ترین سطح تھی۔
عبدالرؤف اظہرکی پیدائش پاکستان میں 1974میں ہوئی تھی‘ امریکہ نے اس پر 2010میں پابندی عائد کی تھی۔ وہ انڈین ائیرلائنس کی فلائٹ ائی سی 814کو 1999میں اغوا کرنے کے معاملہ کا ماسٹر مائنڈ تھا جس کی وجہہ سے ہندوستان کی جیل سے اس کے بھائی مسعود اظہر کو رہا کرنا پڑاتھا۔
چہارشنبہ کے روز ذرائع نے کہاکہ چین کونسل کاایک مستقل رکن ہے اور تمام حالات میں پاکستان کا حمایتی ہے‘ جس نے امریکہ او رہندوستان کی ایک تجویز جس میں عبدالرؤف اظہر کو ایک عالمی دہشت گرد مقرر کرنے‘ اس کے سفر پر امتنا ع عائد کرنے اس کے اثاثوں کو ضبط کرنے اورہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس پر چین نے روک لگادی ہے۔
دوسری مرتبہ ایسا ہوا کہ چین نے دو ماہ کے وقفے کے اندر امریکہ اورہندوستان کی جانب سے پاکستانی نژاد دہشت گرد کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی امتناعی کمیٹی کے تحت بلیک لسٹ کرنے کی تجویز پر روک لگائی ہے۔
اس سے قبل جون میں اسی سال پاکستانی نژاد دہشت گرد عبدالرحمن مکی کو 1267القاعدہ امتناعات کمیٹی برائے سلامتی کونسل کے تحت بلیک لسٹ کرنے کی ہندامریکی مشترکہ تجویز پر بھی چین نے روک لگادی تھی۔ مکی بھی امریکہ کے اعلان کردہ دہشت گرد اورلشکر طیبہ کے سربراہ اور26/11کاماسٹر مائنڈ حافظ سعیدکا سالہ ہے۔