گریٹر نوئیڈا:اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ باپ نے لگاتار 4 گولیاں مار کر اپنے ہی بیٹے کا قتل کر دیا۔ بیٹا کچھ دن پہلے ہی جیل سے باہر آیا تھا۔ اس کے بھائی نے بھی ملزم باپ کا ساتھ دیا۔ مقتول چند روز قبل قتل کے ایک مقدمے میں جیل سے باہر آیا تھا۔ بیٹے پر قتل کا الزام لگنے پر باپ کافی ناراض چل رہا تھا۔پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق گھر والوں نے پولیس کو تین نامعلوم افراد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے کی اطلاع دی تھی۔ قریب میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ واقعہ مقتول کے والد اور اس کے بھائی نے انجام دیا ہے۔ پولیس دونوں کی تلاش کر رہی ہے۔ اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے مقتول کو چار گولیاں ماریں۔پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی کے ماموں نے بتایا کہ 7 مئی کو بدل پور تھانے میں اس کا بھتیجا گھر کے صحن میں سو رہا تھا۔ میرے بھتیجے کو 3 نامعلوم افراد نے اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا جب وہ صبح 5 بجے سو رہا تھا۔
