جیل ملازمین کی تنخواہوں میں عدم یکسانیت کیخلاف ہڑتال

   

بھرت پور : راجستھان میں تنخواہوں میں عدم یکسانیت کو دور کرنے کے مطالبہ پر جیل ملازمین کے ریاست گیر احتجاج کے ایک حصے کے طور پر، بھرت پور کی سیور سنٹرل جیل کے آج کے ساتھ ڈویژن کی دیگر جیلوں کے ملازمین نے دھرنا مظاہرہ کیا۔آر اے سی جوانوں کے برابر تنخواہ اور الاؤنس دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ، مشتعل جیل ملازمین نے کہا کہ آر اے سی کے جوان جیل کے باہر پہرہ دیتے ہیں اور وہ جیل کے اندر قیدیوں کی حفاظت کرتے ہیں، اس لیے ان کا کام بھی اتنا ہی ذمہ دار ی کا ہے جتنا جیل کی باہری سکیورٹی کرنے والے آر اے سی کے جوانوں کا۔ واضح رہے کہ 1998 سے تنخواہوں میں بے عدم یکسانیت کو دور کرنے کا مطالبہ کرنے والے جیل ملازمین نے 2017 میں ریاستی حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس پر آج تک عمل نہیں کیا گیا۔