جیل میں خوفناک آتشزدگی 38 قیدی جل کر ہلاک

   

گیٹیگا: افریقی ملک برونڈی کی ایک جیل میں خوفناک آتشزدگی سے 38قیدی جل کر ہلاک ہوگئے۔ میڈیاکے مطابق برونڈی کے صدر مقام میں واقع جیل میں رات کے اندھیرے میں آگ بھڑک اٹھی اور اونچے اونچے شعلے اٹھنے لگے ۔جیل حکام کے مطابق 12افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ 26افراد زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گئے۔ابتدائی تفتیش میں آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔خیال رہے اس سے پہلے رواں سال اگست میں بھی اسی جیل میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔