جیل میں فائرنگ کا تبادلہ 12 قیدی ہلاک

   

پناما سٹی۔18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پناما سٹی میں واقع ایک جیل خانے میں قیدیوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں اور فائرنگ کے تبادلہ میں بارہ قیدی ہلاک جبکہ تقریباً ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کا تبادلہ جیل کی ایک ایسی کوٹھری میں ہوا جہاں ایک مقامی گینگ سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو رکھا گیا تھا۔ اس موقع پر جیل حکام نے پانچ پشتول اور تین رائفلیں ایک کوٹھری میں پائی گئیں۔ دریں اثناء نیشنل پولیس کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر الیگزیس مولوز نے بتایا کہ اس نوعیت کی اسمگلنگ ہمارے لیے دردسر بھنی ہوئی ہے اور جیل کے اندر بھی ہتھیاروں کو انتہائی خفیہ انداز میں چالاکی کے ساتھ لایا جارہا ہے جس کی روک تھام کے لیے اب جیل حکام کو مزید چوکسی اختیار کرتے ہوئے سختی سے کام لینا ہوگا۔