حیدرآباد : /25 ڈسمبر (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد وی سی سجنار نے آج رین بازار پولیس اسٹیشن سے وابستہ بدنام زمانہ روڈی شیٹر محمد تبریز عرف تبو پر پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں ۔ انسپکٹر رین بازار سی ایچ نیتاجی کے مطابق 29 سالہ روڈی شیٹر محمد تبریز جو مسیح الدین کے قتل کیس اور دومل گوڑہ اور آدی بٹلہ پولیس اسٹیشن حدود میں اقدام قتل کیس کے سلسلہ میں چنچل گوڑہ جیل میں قید ہے ۔ مسلسل مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور عوام میں خوف و حراس کا ماحول پیدا کرنے کے نتیجہ میں کمشنر پولیس نے روڈی شیٹر تبریز پر پی ڈی ایکٹ نافذ کیا ہے اور اس ضمن میں چنچل گوڑہ جیل میں یہ احکام کی تعمیل کی گئی ۔ ب
