ہلدوانی : ریاست اتراکھنڈ کی ایک جیل میں کرائے پر کمرہ دستیاب ہے۔ میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں یہ جیل ہندوستان کی یہ پہلی جیل ہے جہاں 500 روپے دے کر ایک دن کے لئے کمرہ کرائے پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی جیل میں رہنا چاہے تو اسے اولڈ ونگ میں الگ کمرہ دیا جائے گا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اس غیر معمولی کام کے لئے ہیڈکوارٹرز سے منظوری درکار ہوگی۔