جیل میں 20 سال قید کے بعد ملزم بے قصور پایا گیا

   

لکھنؤ : للت پور اترپردیش کے 43 سالہ شخص کو عصمت ریزی کیس میں 20 سال قید کی سزاء کاٹنے کے بعد غلطی سے سزاء سنانے کا اعتراف کیا گیا ہے۔ الہ آباد ہائیکورٹ نے اس شخص کو جیل سے رہا کردیا۔ آگرہ کی جیل میں وہ گذشتہ دو دہوں سے بے گناہی کی سزاء کاٹ رہا تھا۔ اس سزاء کے دوران اس کے والدین اور دو بھائی انتقال کر گئے۔