جیوترادتیہ سندھیا کے پارٹی چھوڑنے سے کانگریس مزید مضبوط ہوئی:ڈگ وجئے سنگھ

   

مورینا: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ نے آج پھر کہا کہ مسٹر جیوترادتیہ سندھیا کے پارٹی چھوڑنے کے بعد کانگریس اور مضبوط ہوئی ہے ۔راجیہ سبھا ایم پی مسٹر سنگھ نے یہاں میڈیا سے بات چیت کے دوران سوالات کے جواب میں یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر سندھیا کے پارٹی چھوڑنے سے کانگریس اورزیادہ مضبوط ہوئی ہے ۔ ریاست میں سال 2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی دوبارہ ریاستی صدر مسٹر کمل ناتھ کی قیادت میں اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ مسٹر جیوترادتیہ سندھیا کے والد اور کانگریس کے سینئر لیڈر مادھو راؤ سندھیا کو وہ خود اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ ارجن سنگھ کانگریس میں لے کرآئے تھے۔