جیوتر آدتیہ سندھیا نے راجیہ سبھا کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

   

Ferty9 Clinic

بھوپال 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے 26 مارچ کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے۔ سندھیا مدھیہ پردیش بی جے پی آفس سے 2 بجے دوپہر اسمبلی سکریٹریٹ پہونچے اور ودھان سبھا کے پرنسپال سکریٹری اور ریٹرننگ آفیسر اے پی سنگھ کے اجلاس پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ان کے ساتھ سابق چیف منسٹر شیوراج سنگھ، ریاستی بی جے پی کے صدر وی ڈی شرما، سبکدوش رکن راجیہ سبھا پربھات جھا اور ان کی پارٹی کے دیگر کئی قائدین موجود تھے۔ بی جے پی کے دفتر پہونچنے سے قبل سندھیا نے اپنی پارٹی کے ایک لیڈر نروتم مشرا کی رہائش گاہ پر لنچ لیا۔ جیوتر آدتیہ کی ایک پھوپی شیودھرا راجے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی رکن اسمبلی ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کی راجیہ سبھا کی رکنیت آئندہ ماہ ختم شدنی ہے اور اس پارٹی نے اُنھیں دوبارہ نامزد کیا ہے۔