جیوتیرادتیہ سندھیا نے راجیہ سبھا انتخابات کےلیے نامزدگی داخل کی

   

بھوپال: جیوتیراادتیہ سندھیا جنہوں نے حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی تھی انہوں نے بروز جمعہ 26 مارچ کو راجیہ سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
سندھیا کے ساتھ بی جے پی رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی تھے۔
مختلف ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 55 نشستوں کے لئے انتخابات 26 مارچ کو ہونے ہیں۔
بدھ کے روز سندھیا پارٹی کے صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں نئی ​​دہلی میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے ایک دن پہلے ہی انہوں نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
سندھیا تقریباً دو دہائیوں تک کانگریس کے ساتھ رہے ہیں۔