حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : جیولری ورلڈ ایگزیبیشنس کی جانب سے حیدرآباد میں زیورات کی خصوصی نمائش کا انعقاد 18 تا 20 ستمبر ، تاج کرشنا ، بنجارہ ہلز میں کیا جارہا ہے ۔ جس میں ملک بھر کے معروف زیورات ساز ادارے اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرس شرکت کررہے ہیں ۔ نمائش میں نفیس زیورات ، ہیرے ، قیمتی جواہرات ، خصوصی ڈیزائن ، روایتی دستکاری اور عصری طرز کے زیورات پیش کئے جائیں گے ۔ یہ نمائش شادی کی تیاری کرنے والوں ، خاندانی تقریبات منانے والے افراد اور زیورات کے شوقین افراد کے لیے خصوصی کشش کا باعث ہوگی ۔ حیدرآباد ، ممبئی ، جئے پور ، دہلی ، بنگلور ، احمد آباد ، سورت ، پونے ، اندور اور مغربی بنگال سے زیورات ساز اور ڈیزائنرس اپنی متنوع تخلیقات پیش کریں گے ۔ جس سے ہندوستان کی شاندار زیورات کی روایات اور جدید ڈیزائن ایک ہی چھت تلے دیکھنے کا موقع ملے گا ۔ نمائش میں شادی ، منگنی ، تہواروں ، خصوصی مواقع اور روزمرہ استعمال کے لیے مختلف اقسام کے زیورات دستیاب ہوں گے ۔۔