جیون ریڈی ابھی بھی جوان ہیں: کے ٹی آرکے ریمارک پر قہقہے

   

حیدرآباد14 مارچ (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس رکن کونسل جیون ریڈی ابھی جوان ہیں جبکہ ہم اوسط عمر میں داخل ہوچکے ہیں۔ قانون ساز کونسل میں نئے صدرنشین سکھیندر ریڈی کو مبارکباد پیش کرنے کے ٹی آر نے اپنی تقریر میں جیون ریڈی سے متعلق ریمارک کرکیہوئے ایوان کو قہقہ زار بنادیا ۔ انہوں نے کہا کہ کونسل میں حکومت کو اکثریت حاصل ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے قیمتی تجاویز و مشورہ قبول کرنے تیار ہے۔ انہوں نے صدرنشین سے درخواست کی کہ ٹی آر ایس ارکان کو بھی اظہار خیال کا وقت دیا جائے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس میں جیون ریڈی واحد رکن ہیں اور وہ ہنوز جوان ہیں۔ آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے۔ ہم اوسط عمر میں پہنچ چکے ہیں لیکن وہ ابھی جوان ہیں۔ اگرچہ وہ ایوان میں اکیلے ہیں لیکن انہیں زیادہ وقت مل جاتا ہے۔ ٹی آر ایس کے 35 ارکان کے سبب کم وقت الاٹ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے صدرنشین سے کہا کہ ہمارے ارکان کیلئے بھی وقت دیجئے ۔ کے ٹی آر نے امید ظاہر کی کہ سکھیندر ریڈی تمام ارکان کو ساتھ لے کر کونسل کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنائیں گے۔ر