کرسٹیانو رونالڈو شمالی اٹلی سے دانیال روگانی کی نیوز جس میں روگانی کے کرونا وائرس کی جانچ کو مثبت پائے جانے اور ان کے ٹیم کے ساتھیوں کو تشخیصی کیمپ میں رکھے جانے کی بات کے سامنے آنے کے بعد واپس نہیں لوٹے ہیں۔
انہوں نے مادیرا کے لئے واپس اڑان بھری تاکہ حال ہی میں اسٹرک سے بیمار ہونے والے اپنی والدہ کی عیادت کرسکیں۔ اب بھی رونالڈوپرتوگال کے اپنے گھر میں ہیں اور وہ تیورین واپس نہیں لوٹ رہے ہیں۔
جیوونٹوس کے ساتھی کھلاڑی روگانی کے کرونا وائرس کی جانچ مثبت ہونے کی تصدیق کے بعد سے کرسٹیانو رونالڈو اپنے مادیرا کے گھر کے اندر طبی نگہداشت میں ہیں۔
مذکورہ نیوز کے منظرعام پر آنے سے قبل اپنے آبائی مقام کو مذکورہ پرتوگالی کھلاڑی والد ہ سے ملاقات کے لئے گیاہوا تھا۔
رونالڈو اور روگانی نے اتوار کے روز کی ایک تصویر شیئر جو جیوونٹوس کے انٹرملان کو2-0سے شکست کے بعد بند کمرے میں لی گئی تھی۔ دونوں جانب کے کھلاڑی جو روگانی سے رابطہ میں ائے تھے اس کو طبی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔
اسکے زیادہ پھیلنے کی توقع نہیں کی جارہی ہے کیونکہ روگانی موریزیو ساری کے لئے متبادل کھلاڑی کے طور پر جیوونٹوس بنچ پر بیٹھے ہوئے تھے۔
یوروپ میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے اٹلی ایک ہے جہاں پر 800سے زائد لوگوں کی موت اس بیماری سے ہوئی ہے۔
اٹلی کے وزیراعظم گوسیپا کونٹی نے کہاکہ سوپر مارکٹس اور ادوایات کے مراکز ہی اٹلی میں کھلے رکھے جائیں