جیڈی میٹلہ میں خوفناک سڑک حادثہ ، پیدل راہرو ہوا میں اڑکر ہلاک

   

برق رفتار کار کی ٹکر کے بعد ویڈیو وائرل ، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد۔/11 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ جیڈی میٹلہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیدل راہگیر ہوا میں اُڑتا ہوا گیٹ کے اندر جاگرا۔ اس بھیانک سڑک حادثہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جو شہریوں میں سنسنی کا سبب بنا ہوا ہے۔ ایک اور پیدل راہگیر اپنے راستہ جارہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار انووا گاڑی نے اسے ٹکر دے دی جس کے سبب وہ ہوا میں اڑتا ہوا باونڈری کمپاونڈ میں گرپڑا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔اس حادثہ میں ہلاک شخص کی شناخت گوپی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ بتایا گیا ہے جبکہ حادثہ میں زخمی کار چلانے والے شخص کی شناخت منیش کی حیثیت سے کی گئی جو طالب علم بتایا گیا ہے۔ حادثہ کی ویڈیو سے لاپرواہی کا اندازہ ہوتا ہے اور نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کے نتائج کی عکاسی ہوتی ہے۔ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں کے باوجود اس طرح کے حادثات کا پیش آنا تعجب کا سبب بنا ہوا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ در ج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع