جیک ماکی جانب سے 3 منٹ میں 290 بلین امریکی ڈالر کے قرض چین کے چھوٹے فرمس کو منظور

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے کھرب پتی علی بابا گروپ کے معاون بانی جیک ما کے 4 سالہ آن لائین پرائیویٹ کمرشیل بینک’’ مائی بینک‘‘ نے صرف 3 منٹ کے اندر چین کی تقریباً 1.6 کروڑ چھوٹی کمپنیوں کیلئے 290 بلین امریکی ڈالر کے قرض جاری کئے ۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ قرض دہندگان کو اسمارٹ فون پر چند اقدامات کے ساتھ لون کیلئے درخواست دینے کی اجازت دی گئی تھی ۔ اگر یہ درخواست منظور ہوگئی تو تقریباً فوری رقم موصول ہوجائے گی ۔ یہ سارا عمل صرف تین منٹ کے اندر مکمل ہوجاتا ہے ۔