جی او 118 جاری کرنے کے ٹی راما راؤ کا اعلان

   

حیدرآباد۔ 2 نومبر (پریس نوٹ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے سرور نگر انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب میں جی او 118 جاری کرنے کا اعلان کیا۔ اس جی او کے تحت حکومت نے معمولی چارجس پر شہر کے مختلف حصوں میں 44 کالونیوں کی اراضی کو باقاعدہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کالونیوں کو رہنے والوں کے معاشی موقف پر غور کرتے ہوئے اراضی تنازعات کو ختم کیا جائے گا۔ 6 اسمبلی حلقوں میں قائم 44 کالونیوں میں رہنے والوں کو اس سے راحت ملے گی ان میں ایل بی نگر، میڑچل، راجیندر نگر، کاروان، نامپلی اور جوبلی ہلز شامل ہیں۔ باقاعدہ بنانے کیلئے 250 روپے فی مربع گز شرح مقرر کی گئی ہے جبکہ استفادہ کنندگان کو مستقبل میں کسی قانونی پیچیدگیوں سے بچانے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔