جی ایس ٹی اکیسویں صدی کا سب سے بڑا پاگل پن : سبرامنیم سوامی

,

   

حیدرآباد۔/19 فبروری، (پی ٹی آئی) بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی نے تازہ ترین ٹیکس اصلاحات جی ایس ٹی کو اکیسویں صدی کا ’ سب سے بڑا پاگل پن ‘ قرار دیا اور کہا کہ 2030 تک سوپر پاور بننے کیلئے ملک کو سالانہ 10 فیصد شرح ترقی کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی پی وی نرسمہا راؤ کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن دیا جائے تاکہ ان کی میعاد میں متعارف کئے گئے اصلاحات کا اعتراف کیا جاسکے۔’ ہندوستان ۔ 2030 تک ایک اقتصادی سوپر پاور‘ کے زیر عنوان پرگنہ بھارتی کی طرف سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سوامی نے کہا کہ اگرچہ ہندوستانی معیشت آنجہانی وزیر اعظم نرسمہا راؤ کی طرف سے لائے گئے اصلاحات کے سبب وقتاً فوقتاً 8 فیصد سالانہ ترقی حاصل کررہی ہے اگر یہ اصلاحات متعارف نہ کئے جاتے تو معیشت میں کوئی بہتری ممکن نہ تھی۔