جی ایس ٹی کا فائدہ صارفین کو نہ دینے پر نیسلے پر 90 کروڑ کا جرمانہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 12 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انسداد منافع خوری اتھارٹی (این اے اے ) نے روزمرہ کی فوری طور پر استعمال کے لئے اشیا تیارکرنے والی معروف کمپنی نیسلے پر گڈس اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کی گئی کمی کا فائدہ صارفین کو نہ دینے پر 90 کروڑ روپے کا بھاری بھرکم جرمانہ عائد کیا ہے ۔میگی نوڈلس،کٹ کیٹ چاکلیٹ اور نیس کیفی بنانے والی کمپنی نیسلے کو 89.73 کروڑ روپے کے جرمانے کی رقم میں سے 73.14 کروڑ روپے جمع کرانے ہیں۔