جی ایس ٹی کیخلاف ہینڈلوم ورکرس کا پوسٹ کارڈ احتجاج

   


حیدرآباد ۔ یکم نومبر ۔ ( سیاست نیوز) لاکھوں پوسٹ کارڈس اور وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے گئے لیٹرس کے ساتھ ویورس ویلفیر اسوسی ایشنس ، ہینڈلوم ورکرس یونینس اور ویورس سوشل گروپس نے کل حیدرآباد میں نظام کالج گراؤنڈ پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مرکز سے ہینڈلوم اشیاء پر جی ایس ٹی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ لیٹرس اور پوسٹ کارڈس تلنگانہ کے مختلف قائدین نے تحریر کئے ۔ احتجاجی بعد میں ایم ایل سی ایل رمنا اور سابق رکن راجیہ سبھا آنند بھاسکر کی قیادت میں ایک ریالی کی شکل میں جنرل پوسٹ آفس پہنچ کر لیٹرس روانہ کئے۔ آنند بھاسکر نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو لیٹرس روانہ کرتے ہوئے ہینڈلوم ورکرس نے اُن کی مشکلات سے واقف کروانے کی کوشش کی ہے ۔