جی ایس ٹی کے خلاف درخواست کی تلنگانہ ہائی کورٹ میں سماعت

   

حیدرآباد۔/7مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کی جانب سے ڈیولپمنٹ اگریمنٹ پر جی ایس ٹی کے نفاذ سے متعلق اعلامیہ کے خلاف دائر کردہ رٹ پٹیشن سماعت کیلئے قبول کرلیا۔ چیف جسٹس اجل بھویاں اور جسٹس این تکا رام جی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے 25 جنوری 2018 کو مرکز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے خلاف ایک خانگی کمپنی کی درخواست کو قبول کیا ہے۔ ڈیویژن بنچ نے آئندہ سماعت 25 اپریل کو مقرر کی اور حکام کو حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ درخواست گذار کا کہنا ہے کہ مشترکہ ڈیولپمنٹ معاہدہ پر جی ایس ٹی کا نفاذ غیر منصفانہ ہے۔ اسی بنچ نے ایک اور خانگی کمپنی کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کو غیر مختتم رکھا ہے۔ ڈپٹی سالیسٹر جنرل جی پروین کمار نے عدالت کو بتایا کہ دو طرح کے معاملات طئے کئے جاتے ہیں۔ ایک مالک اراضی اور ڈیولپر کے درمیان ہوتا ہے جبکہ دوسرا تعمیر شدہ اپارٹمنٹس سے متعلق ہوتا ہے۔ ڈیویژن بنچ نے 21 مارچ کو آئندہ سماعت مقرر کی ہے اور یہ پہلی درخواست سے متعلق سماعت رہے گی۔ر