جی ایم آر ایرپورٹ کو دنیا بھر میں پانچواں مقام

   

شمس آباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : جی ایم آر ایرپورٹ کو دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ ، لاجسٹک اور پیکجنگ کے زمرہ میں نیوز ویک نے پانچواں مقام دیا اور ہندوستان کی واحد کمپنی بن چکی ہے ۔ مسٹر جی بی ایس راجو چیرمین جی ایم آر ایرپورٹس نے کہا کہ مسافروں اور شراکت داروں کے ساتھ ہمارے تعلقات کی بنیاد پر ہم کامیابی حاصل کررہے ہیں ۔ نیوز ویک نے ہماری کوششوں اور محنت کو تسلیم کیا ۔ دنیا بھر کے ایک ہزار سے زائد کمپنیوں کا جائزہ لیا گیا جس میں سے ہمیں بھی منتخب کیا گیا ۔ جی ایم آر ایشیا میں سب سے بڑے ہوائی اڈے کے طور پر اپنی شناخت رکھتی ہے ۔ جی ایم آر ایرپورٹس اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے مسلسل کامیابی حاصل کررہی ہیں ۔۔