جی ایچ ایم سی، ٹریفک پولیس کی سعیدآباد میں غیر مجازقبضوں کیخلاف کارروائی

   

حیدرآباد21دسمبر(سیاست نیوز): گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے ٹریفک پولیس کے ساتھ ہفتہ کو سعیدآباد میں انسداد تجاوزات مہم یعنی غیرمجاز قبضوں کے خلاف چلائی۔مہم کے ایک حصے کے طور پر حکام نے سعیدآباد کراس روڈ سے سعیدآباد کالونی تک کے حصے میں شیڈز، کھوکھے، عارضی اسٹالز کو ہٹا دیا۔ مشترکہ آپریشن میں 60 کے قریب تجاوزات ہٹا دی گئیں۔