حیدرآباد۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے نامزدگی کے ادخال کے پہلے دن 17 امیدواروں نے 20 پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں جن میں ٹی آر ایس سے 6 ، بی جے پی سے 2 ، کانگریس سے 3 ، تلگودیشم سے 5 اور 3 آزاد امیدواروں کے علاوہ مسلم جماعت سے ایک پرچہ نامزدگی داخل ہوا ہے۔ جی ایچ ایم سی کے سرکل دفاتر میں ریٹرننگ آفیسرس کی جانب سے پرچہ نامزدگیاں قبول کی جارہی ہیں ۔20 نومبر تک پرچہ نامزدگی قبول کئے جائیں گے۔