حیدرآباد: آئندہ ماہ ہونے والے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات کے لئے 1932 امیدواروں نے 2602 کاغذات نامزدگی بھرے ہیں۔
مزید یہ کہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری(جمعہ)کے دن جی ایچ ایم سی انتخابات کے لئے 1412 امیدواروں کے ذریعہ تقریبا 1937 نامزدگی داخل کی گئیں۔
جمعہ کے روز نامزدگی داخل کرنے والوں میں سے 571 بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ، 21 سی پی آئی سے ، سی پی آئی کے 22 ، کانگریس کے 372 ، مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) سے 78 اور جبکہ 557 تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس)کے تھے، تسلیم شدہ اور رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) 115 206 اور آزاد امیدواروں نے 650 کاغذات جمع کرائے تھے۔
ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے بدھ (18 نومبر) سے نامزدگیوں کو قبول کرنا شروع کردیا ہے۔ جبکہ 20 نومبر کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی، ان کی جانچ 21 نومبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 24 نومبر بتائی گئی ہے۔
جو بھی شخص یکم جنوری 2020 تک 18 سال کی عمر حاصل کرلیتا ہے ، وہ شہری ادارہ کے انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے اہل ہے۔ انہوں نے کہا ، جی ایچ ایم سی کی حدود میں 74،04،400 ووٹرز میں سے 52.09 فیصد مرد ، 47.90 فیصد خواتین ہیں۔