جی ایچ ایم سی حدود میں بارش گذشتہ دو برس میں قطب اللہ پور میںنیا ریکارڈ

   

حیدرآباد 2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گذشتہ دو برس میں قطب اللہ پور منڈل میں بارش معمول سے زیادہ ہو رہی ہے ۔ گذشتہ دو برسوں میں جملہ 28 منڈلس میں قطب اللہ پور منڈل بارش کے اوسط کے معاملہ میں سب سے آگے ہے۔ دوسرے منڈلس میں قطب اللہ پور سے بہت کم بارش ہوئی ہے ۔ جون 2020 سے ستمبر 2022 تک کا جو ڈاٹا تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی میں دستیاب ہے اس کے مطابق قطب اللہ پور میں سابقہ ریکارڈ 1000ملی میٹر کو پار کرتے ہوئے 1035 ملی میٹر تک پہونچ گئی ہے ۔ قطب اللہ پور جی ایچ ایم سی حدود کا وہ واحد منڈل ہے جہاں 1000 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ یہاں معمول کی بارش 620.2 ملی میٹر ہوتی ہے ۔ قطب اللہ پور کے بعد ترملگیری منڈل بارش کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں جملہ 974.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ یہاں معمول کی بارش 588.7 ملی میٹر ہوتی ہے ۔ ڈاٹا کے مطابق گولکنڈہ منڈل میںسب سے کم موسمی بارش 661.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔